مسافرگاڑیوں میں ایمرجنسی گیٹ ودیگر آلات کی تنصیب یقینی بنانے کی ہدایت
رحیم یارخان(بیورونیوز)حکومت پنجاب نے رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرکے سیکرٹری آرٹی ایز،ٹریفک پولیس،پٹرولنگ پولیس اورموٹروے پولیس افسران کوہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے اضلاع میں کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے مسافرگاڑیوں میں ایمرجنسی گیٹ ودیگرآلات کی تنصیب کویقینی بنائیں تاکہ ٹریفک حادثات سمیت دیگرواقعات کی روک تھام کی جاسکے اس سلسلہ میں حکومتی احکامات پرعملدرآمدشروع کردیاگیاہے۔