ہائی کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز26دسمبر سے ہوگا،ملتان کیلئے2ڈویژن اور7سنگل بنچ تشکیل
ملتان (خبر نگار خصوصی) لاہورہائیکورٹ میں موسم سرماکی تعطیلات کا آغاز 26 دسمبر سے ہوگا جس کے لئے ملتان بینچ میں 2 ڈویژن اور7 سنگل بینچز تشکیل دے دئیے گئے ہیں۔اس ضمن میں 26 دسمبربروز سوموار سے شروع ہونے والے تعطیلات(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )
کے پہلے ہفتے میں تشکیل دئیے گئے بینچز میں پہلاڈویڑن بینچ مسٹر جسٹس امین الدین خان اورمسٹر جسٹس مزمل اخترشبیر،دوسراڈویڑن بینچ مسٹر جسٹس عبدالستاراورمسٹرجسٹس مدثرخالد عباسی پر مشتمل ہے جبکہ 7 سنگل بینچز میں فاضل ججز کے علاوہ مسٹرجسٹس مسعودعابدنقوی،مسٹرجسٹس اسجد جاوید گھورال اورمسٹر جسٹس طارق سلیم شیخ شامل ہیں۔
کورٹ تعطیل