پیک طلبہ اور سٹاف کے مختلف امور ایس ایم ایس کے ذریعے انجام دیگا

پیک طلبہ اور سٹاف کے مختلف امور ایس ایم ایس کے ذریعے انجام دیگا

  

رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنجاب ایگزامی نیشن کمیشن (پیک) حکام نے امتحان کے شیڈول، ڈیٹ شیٹ، طلباء کے ڈیٹا کی تصحیح، رول نمبرسلپوں کے اجراء، نتائج، سپروائزری و مارکنگسٹاف کے ڈیٹا کی تصدیق اورامتحانی نگران عملہ کی ڈیوٹیوں کے سلسلہ میں پہلی مرتبہ شارٹ منیجنگ سروس(ایس ایم ایس) سروش شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلہ میں پیک کی جانب سے کمپنیوں سے کوٹیشنز بھی طلب کر لی گئی ہے جبکہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر تمام سرکاری و غیر سرکاری مدارس کے پانچویں اور آٹھویں جماعت کے پنجاب ایگزامی نیشن کمیشن کے تحت ہونے والے سالانہ امتحانات بھی فروری کی بجائے مارچ میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -