شہبازشریف کا سول ہسپتال فیصل آباد میں5 ماہ کے بچے کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار

شہبازشریف کا سول ہسپتال فیصل آباد میں5 ماہ کے بچے کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر ...

  

لاہور(سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے فیصل آباد میں سول ہسپتال جانے والا راستہ بند ہونے کے باعث5ماہ کے بچے کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور واقعہ کی تحقیقات کر کے 24گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے بلاجواز راستہ بند ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے جاں بحق بچے کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اظہار

مزید :

علاقائی -