ڈکیتی اور چوری کی 20وارداتیں، شہری لاکھوں کے سامان اور نقدی سے محروم

ڈکیتی اور چوری کی 20وارداتیں، شہری لاکھوں کے سامان اور نقدی سے محروم

  

ملتان (کرائم رپورٹر) ڈکیتی اور چوری کی 20مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں کے سامان اور نقدی سے محروم ہوگے۔لوہاری گیٹ پولیس کے علاقے میں مسلح ڈاکووں نے قسور سے 13ہزار روپے کی نقدی اور موبائی فون چھین لیا دہلی گیٹ پولیس کے علاقہ میں تین ڈاکووں نے وقاص سے نقدی 18ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا دہلی گیٹ پولیس کے علاقہ میں منتظر کی کار سے نامعلوم چور نے 70ہزار روپے مالیت نقدی موبائل فون چوری کر لیا تھانہ شاہ شمس کے علاقہ میں مسلح ڈاکوں نے احسن سے نقدی اور موٹر سائیکل چھین لی تھانہ بستی ملوک کے علاقہ میں امیر بخش کے گھر سے نامعلوم ملزمان نے لاکھوں روپے مالیت کا گھریلوسامان چوری کرکے گھر سے لے گے۔ چہلیک پولیس کے علاقہ میں ڈاکٹر عبدالباسط کا 25580بدلے سستا موبائل فون چوری ہوگیا ۔ مظفرآباد کے علاقہ میں وحید کے گھر کے 60ہزار روہے مالیت کا سامان چوری ہوگیا گلگشت پولیس کے علاقہ میں مسلح ڈاکووں نے عرفان سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا دریں اثناء شہر کے مختلف مقامات سے 11موٹر سائیکل بھی چوری ہویءں۔

چوری ڈکیتی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -