تھانہ گلگشت کے علاقہ میں واردات ، ڈاکو لاکھوں کے زیور، نقدی لوٹ کر فرار

تھانہ گلگشت کے علاقہ میں واردات ، ڈاکو لاکھوں کے زیور، نقدی لوٹ کر فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (کرائم رپورٹر) تھانہ گلگشت کے علاقے خان ٹاؤن میں محمد فاروق کے گھر 3نا معلوم مسلح افراد داخل ہوئے اور اہل خانہ کو اسلح کے زور پر یرغمال بنا کر 40تولہ تلائی زیوردو لاکھ نقدی اور جاتے ہوئے موٹر سائیکل بھی ساتھ لے کر فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک وین موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکھٹے کرلئے۔ جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیچ بھی پولیس نے حاصل کرلی پولیس کے مطابق ڈاکو مقامی ہیں انہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔