ووٹ دینے اور نہ دینے والوں نے جمہوریت کو مضبوط کیا ،رانا ثناء اللہ

ووٹ دینے اور نہ دینے والوں نے جمہوریت کو مضبوط کیا ،رانا ثناء اللہ

  

فیصل آباد(بیورو رپورٹ)انتخاب جیتنے کے بعد صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ ووٹ دینے والوں اور نہ دینے والوں نے جمہوریت کو مضبوط کیا ہے۔ یہ سیاسی سسٹم کی جیت ہے۔ شہر کی ترقی کیلئے مل کر کام کریں گے۔ کون کہتا ہے کہ میئر بے اختیار ہے۔ میئر کو وزیراعلیٰ پنجاب جیسے اختیارات حاصل ہوں گے۔ ہیلتھ اتھارٹیز سے لے کر فوڈ اتھارٹی تک اور میگا پراجیکٹس سے ہٹ کر تمام ترقیاتی منصوبے ضلعی چیئرمینوں اور میئرز اور بلدیاتی نمائندوں کی زیرنگرانی مکمل ہوں گے۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی کو ہمیشہ جلوسوں کیلئے سیکورٹی دی تاہم فساد کی اجازت نہیں دیں گے۔ پر امن احتجاج پر سیکورٹی اور شہر لاک ڈاؤن کرنے پر ڈنڈے ہی دے سکتے ہیں۔

رانا ثناء اللہ

مزید :

علاقائی -