ڈکیتی میں مزاحمت پر خاتون کو قتل کرنے والے اشتہاری کو 37سال قید اور70ہزار جرمانے کا حکم

ڈکیتی میں مزاحمت پر خاتون کو قتل کرنے والے اشتہاری کو 37سال قید اور70ہزار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (خبر نگار خصوصی) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے ڈکیتی میں مزاحمت پر خاتون کو قتل اور2 بیٹوں کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری کو مجموعی طورپر 37 سال قید اور70 ہزارروپےمعاوضہ اداکرنے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت میں پولیس تھانہ شاہ رکن عالم کے مطابق 21 اگست 2011 ء کو محمد ظہیرنے مقدمہ درج کرایاکہ اس کی غیر موجودگی میں 3 ملزم مسلح ہوکراسکے گھر میں داخل ہوگئے جن کو دیکھتے ہی اس کی قرآن پاک پڑھتے ہوئے بیوی زبیدہ نے شور مچادیا جس پر ملزموں نے واپس جاتے ہوئے سیدھے فائرنگ کردی جس سے بیوی زبیدہ موقع پر جاں بحق جبکہ بیٹے عندالرحمان اورخرم شہزاد زخمی ہوگئے جس پر پولیس نے 2 ملزموں ممتازاحمد اورمحمد جاوید کو گرفتارکیا تھا جن کو عدالت نے سزاسنائی تاہم ایک ملزم محمد اقبال اشتہاری ہوگیا جس کو بعدمیں گر فتارکر کے عدالت پیش کیا تو فاضل عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم محمد اقبال کومختلف دفعات کے تحت سزاکاحکم دیا ہے۔