بلدیاتی انتخابات کا رزلٹ 2013ء کے الیکشن کی تائید ہے، مریم اورنگزیب

بلدیاتی انتخابات کا رزلٹ 2013ء کے الیکشن کی تائید ہے، مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا رزلٹ 2013ء کے الیکشن کی تائید ہے، عوام نے ووٹ کی طاقت سے فساد کی سیاست کرنے والوں کو مسترد کر دیا، اپنے ایک بیان میں وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے عوام وزیراعظم محمد نواز شریف سے محبت کرتے ہیں جس کا ثبوت انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے حق میں ووٹ ڈال کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے تین سال سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو کہہ رہے تھے کہ پاکستان کے عوام کی آواز کو سنیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی فتح پاکستانی قوم کی آواز ہے، عوام وزیراعظم محمد نواز شریف کی پالیسیوں، وژن اور پرفارمنس پر یقین رکھتے ہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ عمران خان کو ساڑھے تین سال کے دوران صرف دھرنے دینے کا صلہ مل گیا۔ بلدیاتی انتخابات کے نتائج 2018ء کے الیکشن کا ٹریلر ہیں، بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلہ میں عوام نے ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ (ن) پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
مریم اورنگزیب


Back to Conversion Tool

مزید :

علاقائی -