بلدیاتی انتخابات میں سونامی کہیں نظر نہیں آیا، مصدق ملک

بلدیاتی انتخابات میں سونامی کہیں نظر نہیں آیا، مصدق ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں اس کمپنی کو اربوں روپے کے ٹھیکے دیے گئے جس کے ڈائریکٹر فیصل جاوید تھے، لوگ ترقی کو ووٹ دے رہے ہیں اور الزامات کی سیاست مسترد ہو چکی ہے، بلدیاتی انتخابات میں کہیں شیر بمقابلہ شیر رہا اور کہیں شیر بمقابلہ بکری رہا لیکن سونامی کہیں نظر نہیں آیا۔پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں اربوں روپے کے ٹھیکوں میں گڑ بڑ کی گئی ، صوبائی حکومت نے ایک ٹینڈر جاری کیا جس کیلئے باقاعدہ تشہیر کرکے 10 کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا لیکن بعد میں اسے کینسل کرکے دوبارہ سے اشتہارات دیے گئے اور اربوں روپے کے ٹھیکے اس کمپنی کو دیے جس کے ڈائریکٹر فیصل جاویدتھے، کیا نئے پاکستان میں یہ ہوگا؟ اپنی ہی کمپنیوں کو ٹھیکے دیے جائیں گے؟۔انہوں نے کہا کہ تلخ کلامی اور الزامات کی سیاست کو لوگ مسترد کرکے آگے بڑھ رہے ہیں یہ بات واضح ہوتی جارہی ہے کہ لوگ خدمت اور ترقی کو ووٹ دے رہے ہیں۔ روز دھاندلی اور چور بازاری کی بات ہوتی ہے لیکن ضمنی انتخابات ، کنٹونمنٹ بورڈ اور بلدیاتی انتخابات کے نتائج دیکھ لیں۔ہمارا سر اللہ اور عوام کے سامنے جھکا ہوا ہے ایک سال میں کوشش کرکے جو کچھ ہوسکے گا کریں گے اور عوام کے سامنے 2018 میں بھی پیش ہوں گے اور سرخرو ہوں گے۔
مصدق ملک

مزید :

علاقائی -