لاہور )کامرس رپورٹر(صحت مند پنجاب پروگرام کے تحت پنجاب فو ڈاتھا رٹی کی کارروائیاں صوبہ بھر میں جاری ہیں۔لاہور میں فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے کاروائی کرتے ہوئے کیمیکل سے دودھ بنانے والا یونٹ سیل کرتے ہوئے30ہزار لیٹر جعلی دودھ ضائع کر دیا۔تفصیلات کے مطابق نشتر ٹاؤن کی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر ثاقب منیر کی سربراہی میں الفجر ملک پروڈکشن یونٹ کو دودھ میں پاؤڈر کی ملاوٹ کرنے، تازہ دودھ کا ریکارڈ موجود نہ ہونے، اشیاء پر لیبل اور Traceabilityنہ ہونے، ورکرز کی ناقص جسمانی حالت، دودھ ٹیسٹ کرنے کے لیے لیبارٹری موجود نہ ہونے، گندہ واشنگ ایریا، خام مال ریکارڈ کی عدم موجودگی، کھانے پینے کی اشیاء کو پاؤں کی سطح پر رکھنے، ورکرز کے میڈیکل سرٹیفیکیٹ موجود نہ ہونے، صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی لائسنس موجود نہ ہونے پر سر بمہر کر دیااور مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی۔ڈپٹی ڈائریکٹرآپریشنزبدر رمیض کی سربراہی میں فورٹ روڈ ٹکسالی پر المعروف پھجا سری پائے(پروڈکشن یونٹ)، ٹیمپل روڈ پر الفضل ملک شاپ اینڈ ریسٹورنٹ کو کھلا پراڈکشن ایریا، ناقص صفائی ، ورکرز کی ناقص جسمانی حالت، بچاکھچاکھانا فریزرز میں سٹور کرنے، اور خام مال کی Traceability پرسربمہرجبکہ ایم حنیف سری پائے کو 25ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔داتا گنج بخش ٹاؤن کی ٹیم نے نیلے گنبد میں غلام رسول چنے والا اطمینان بخش صورت حال پر ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے 10ہزار کا چیک بطور انعام دیا گیا۔علامہ اقبال ٹاؤن کی ٹیم نے کے ایم فوڈ انڈسٹریز کو ناقص صفائی پر 25ہزار روپے جرمانہ،ایمپوریم مال میں جونی راکٹ کو اشیاء پر نامکمل ٹیگ اور کچن میں فالتو سامان کی موجودگی پر 8ہزار روپے جرمانہ کیا۔واہگہ ٹاؤن کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے واڑا گجراں میں786ریسٹورنٹ کو 5ہزار، بھولا ملک شاپ کو، 3ہزار، بھٹو ملک شاپ کو ناقص صفائی پر 7ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ عزیز بھٹی ٹاؤن کی ٹیم نے چاند کوکنگ سنٹراور نیو کشمیر فوڈ سنٹر کوبالترتیب20,20ہزار روپے جرمانہ کیا۔سمن آباد ٹاؤن کی ٹیم نے ملتان چونگی میں محمد علی کڑاہی تکہ کو صفائی کے نامناسب انتظامات پر 10ہزار، مہر تکہ شاپ اور بھٹو تکہ شاپ کوبالترتیب 3ہزار روپے اور 5ہزار روپے جرمانہ کیا۔شالیمار ٹاؤن کی ٹیم نے فاروق بیکری کو 10ہزار روپے جرمانہ کیا۔