اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اور سول جج کا چھاپہ،نہری پٹواری رشوت لیتے گرفتار

اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اور سول جج کا چھاپہ،نہری پٹواری رشوت لیتے گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان،لودھراں(نمائندہ خصوصی،نما ئند ہ پا کستا ن) اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اورسول جج لودھراں کا چھاپہ ، نہری پٹواری پانچ ہزار رشوت لیتے پکڑا گیا، تفصیل کے مطابق محمد حسین نامی شخص نے بتایا کہ وارہ بندی کے حوالے سے محمد بشیر نامی پٹواری محکمہ انہار نے اس سے پانچ ہزار روپے رشوت طلب کی جس کی بابت اس نے سرکل اینٹی کرپشن لودھراں کو درخواست گزاری کہ پٹواری محکمہ انہار وارہ (بقیہ نمبر19صفحہ7پر )

بندی بنوانے کے لیے اس سے رشوت طلب کررہا ہے جس پر سول جج لودھراں اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن محمد عابد نے مدعی کی درخواست پر چھاپہ مار کر 5ہزار روپے نقدی متعلقہ پٹواری سے برآمد کرلی اور اس کے خلاف ایف آئی آردرج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔