لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں جونیئر ڈاکٹرز کی بڑے عہدوں پر تعیناتیاں کالعدم قرار دے دیں ، فاضل عدالت نے وزارت صحت پنجاب کو عدالتی حکم پر عمل درآمد کی رپورٹ 27 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ درخواست گزارپی ایم ڈی سی کی درخواست میں کہا گیا تھا کہ حکومت پنجاب نے ضلعی ہسپتالوں اور دیہی مراکز صحت میں بطور انچارج جونیئرڈاکٹرز کو تعینات کیا ہے،حالانکہ سینئر ڈاکٹرز موجود ہیں ،سینئر ڈاکٹرز کی موجودگی میں جونیئر ڈاکٹرز کی بڑے عہدوں پر تقرری کو کالعدم قراردیا جائے ،عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد صوبہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں جونیئر ڈاکٹرز کی اعلیٰ عہدوں پر تقرری کو کالعدم قرار دیتے ہوئے محکمہ صحت پنجاب کو حکم دیا ہے کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کی رپورٹ 27 دسمبر کو پیش عدالت میں پیش کی جائے۔
کالعدم قرار