ب
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد وحید نے رائیٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف دائر درخواست میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کے لئے طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 13جنوری تک ملتوی کر دی ہے ۔درخواست گزار سول سوسائٹی نیٹ ورک کی درخواست پران کے وکیل محمداظہر صدیق نے موقف اختیار کیا کہ ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کی جانے والی رقم کی تفصیلات فراہم نہیں کی جارہیں۔