سرگودھا پولیس کی طرف سے جھوٹے مقدمات میں ملوث افراد کی ضمانتیں کنفرم
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شہباز علی رضوی نے مبینہ طور پر سرگودھا پولیس کی طرف سے جھوٹے مقدمات میں ملوث کئے جانے والے لیاقت علی اور اورظہور احمد کی عبوری ضمانت کو کنفرم کر دیا۔ درخواست گزاروں کے وکیل صفدر کسر نے عدالت کو بتایا کہ لیاقت علی کو تھانہ بھیرہ سرگودھا پولیس گھر میں ریڈ کر کے اٹھا کر لے گئے اور انہیں حوالات میں بند کر دیا۔ اس کے بھائی نے لیاقت علی کی بازیابی کے لئے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تو فاضل عدالت حبس بے جا میں رکھے لیاقت علی کو بازیاب کر ا کر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا بیلف نے تھانہ بھیرہ میں چھاپہ مارا اور لیاقت علی کو برآمد کر لیا متعلقہ پولیس کی جانب سے لیاقت علی پر کوئی مقدمہ درج نہ تھا اور نہ ہی گرفتاری ڈالی گئی تھی ۔
بازیاب