احتجاجی ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کے لئے درخواست کی سماعت ،سیکرٹری صحت سی سی پی او سی ٹی او سے جواب طلب

احتجاجی ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کے لئے درخواست کی سماعت ،سیکرٹری صحت سی سی ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شجاعت علی خان نے احتجاجی ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کے لئے دائر درخواست پر سیکرٹری صحت پنجاب کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں جبکہ سی سی پی او اور سی ٹی او سے بھی جواب طلب کرلیا ہے۔درخواست گزار سید نجف عباس شاہ ایڈووکیٹ کی درخواست پر عدالت نے سی ٹی او کی طرف سے داخل کروائے گئے جواب مسترد کر تے ہوئے آئندہ تاریخ سماعت پر تفصیلی جواب طلب کر لیاہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ینگ ڈاکٹرز کے ایک گروہ نے لاہور کے ہسپتالوں اور سڑکوں کو مفلوج کر دیاہے، تمام بڑے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث ایمرجنسی اور آوٹ ڈور سروسز بند ہیں،حالانکہ قانون کے تحت ڈاکٹرز کسی بھی صورت سروسز بند نہیں کر سکتے۔ حکومت کو ہڑتالی ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کرنے اور آئی جی پولیس پنجاب کو مقدمات درج کرنے کا حکم دے۔

سیکرٹری صحت

مزید :

علاقائی -