قلعہ گجر سنگھ پو لیس کی کا ر کرگی، جیب ترا شوں کو منشیات فروش بنا د یا

قلعہ گجر سنگھ پو لیس کی کا ر کرگی، جیب ترا شوں کو منشیات فروش بنا د یا

  

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) ڈی ایس پی قلعہ گجر سنگھ سرکل غلام دستگیر اور ایس ایچ او تھانہ قلعہ گجر سنگھ انسپکٹر راجہ مزمل نے افسران کے سامنے کارکردگی دکھانے کی خاطر جیب تراشوں کو شراب فروش بناکر تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج کروا دیا ۔قلعہ گجر سنگھ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے 5منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے اعلیٰ کوالٹی کی منشیات اور 300بوتل شراب برآمد کر لی۔بتایا گیا ہے کہ بدھ کے رو زشملہ پہاڑی پریس کلب کے اندر سے دو جیب تراشوں عاشق اورہارون کو انتظامیہ نے پکڑ کر تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس کے حوالے کیا تھا۔تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے تین منشیات فروشوں ارسلان ، عرفان اور شان کو گرفتار کیا ۔پویس نے دعویٰ کیا کہ یہ پانچو ں افراد منشیات فروش ہیں اور ان کے قبضہ سے 300بوتل شراب اور4 کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کی ہے۔

مزید :

علاقائی -