شاہدر ہ ،وین میں اچا نک آتشزدگی ، مسا فرو ں نے چھلا نگیں لگادیں
لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) شاہدرہ موڑ پر مسافروں سے بھری وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تاہم تمام مسافروں نے بروقت گاڑی سے باہر چھلانگیں لگادیں۔تفصیلا ت کے مطابق شاہددر ہ کے علاقہ موڑ پر مسافر وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور اس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ڈرائیور نے جب گاڑی میں آگ لگی دیکھی تو فوری طور پر گاڑی کو روک لیا جس کے بعد تمام مسافروں نے باہر نکل کر اپنی جانیں بچالیں۔ گاڑی میں آگ لگنے کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی مسافر زخمی ہوا ہے۔ پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیا۔