منشیات فروشوں کیخلاف کریک ٖڈاؤن ، 12ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

منشیات فروشوں کیخلاف کریک ٖڈاؤن ، 12ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (کرا ئم ر پو رٹر ) ایس پی سول لائنزعلی رضانے کہا ہے کہ سول لائنز پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اس مکروہ دھندے میں ملوث ملزموں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے ڈویژن میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے12 ملزموں کو گرفتار کر کے ان سے لاکھوں روپے مالیت کی 3کلو425گرام چرس اور155بوتل شراب برآمد کر لی ہے۔ یہ بات انہوں نے گذشتہ روز سی سی پی او آفس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی ۔ اُنہوں نے بتایا کہ سی سی پی او لاہور محمد امین وینس کی ہدایات کے تحت سپیشل کریک ڈاؤن کے دوران سول لائنز ڈویژن کی مختلف پولیس ٹیموں نے کاروائی کرتے ہوئے 12ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے بھاری مقدار میں 3کلو425گرام چرس اور شراب کی 155 بوتلیں برآمد کی ہیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ ملزمان ایک عرصہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں آرڈر پر چرس اور شراب کی سپلائی جاری رکھے ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ ان منشیات فروشوں کی گرفتاری کے بعد اس مکروہ دھندے کے کاروبار میں واضح کمی آئے گی۔

مزید :

علاقائی -