ایف آئی اے نے ہنڈی کا کاروبار کرنے والے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا

ایف آئی اے نے ہنڈی کا کاروبار کرنے والے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا

  

لاہور(کرائم رپورٹر) ایف آئی اے نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ہنڈی کا کاروبار کرنے والے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔ایف آئی اے نے جاپان سینٹر کوپر روڈ پر ہندی کا کاروبار کرنے والے ملزم بہادر علی کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزم کے قبضے سے 20 لاکھ سے زائد کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی بر آمد کر لی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزم افغانستان ،چین اور دبئی میں غیر ملکی اور ملکی کرنسی بھجوانے میں ملوث ہے۔شاہ عالم مارکیٹ میں ہنڈی کا کاروبار کرنے والا ملزم بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ، ملزم محمد ابتسام کے قبضے سے 10 لاکھ سے زائد کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی بر آمد کر لی گئی ہے۔ایف آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹرجمیل خان میو کی سربراہی میں یہ کاورروائی کی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -