ترکی میں اپنے سفیر کے قتہل کے بعد رودس نے امریکہ سے مذاکرات منجمند کر دیئے

ترکی میں اپنے سفیر کے قتہل کے بعد رودس نے امریکہ سے مذاکرات منجمند کر دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن ) روس نے امریکا کے ساتھ تمام مذاکرات منجمد کردیے ہیں۔روسی صدر کے ترجمان دمتری پیسکوف نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ترکی میں روسی سفیر کا قتل ایسے وقت میں کیا گیا جب شام کے شہر حلب کو دہشت گردوں سے خالی کرایا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ اطلاعات درست نہیں کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مذاکرات کر رہے ہیں۔دوسری جانب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جان کربی نے کہا کہ روس کے ساتھ کئی معاملات پر اختلافات کے باوجود مذاکرات کا عمل نہیں ٹوٹا۔حالیہ دنوں میں امریکی وزیرخارجہ جان کیری اور روسی ہم منصب سرگئی لاروف میں فون پر بات ہوئی تھی۔جان کربی نے کہا کہ وہ یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ حلب کو باغیوں سے مکمل طورپر خالی کرا لیا گیااورانہیں یہ بھی یقین نہیں کہ متاثرہ علاقوں میں انسانی ہمدردی کے تحت امداد پہنچ رہی ہے
مذاکرات منجمد