کراچی ‘گڈانی شپ بریکنگ یارڈ پربحری جہاز میں آگ بھڑک اٹھی

کراچی ‘گڈانی شپ بریکنگ یارڈ پربحری جہاز میں آگ بھڑک اٹھی

  

کراچی (آئی این پی)گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں کھڑے بحری جہاز میں زوردار دھماکے کے بعد اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے کئے فوری بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب کر لی گئیں جبکہ ایدھی کی ایمبولینسیں بھی گڈانی روانہ ہو گئی ہیں۔حادثے کے وقت جہازپر سو مزدور کام کر رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق آگ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پھیل رہی ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔واضح رہے کہ نومبرکے پہلے ہفتے میں بھی گڈانی شپ بریکنگ یارڈ پر کھڑے آئل ٹینکر آگ بھڑک اٹھنے سے 28 مزدور شعلوں کی نذر ہوگئے تھے جبکہ متعددجھلس کر زخمی ہوئے۔ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد تھی جسے ایک ہفتہ قبل ہی ہٹایا گیاتھا۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -