سائیٹ صنعتی زون میں 22 کلو میٹر سڑکیں تعمیر کی جائیں گی، منظور وسان

سائیٹ صنعتی زون میں 22 کلو میٹر سڑکیں تعمیر کی جائیں گی، منظور وسان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ سائیٹ سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا فیز ون میں 42 کروڑ روپے کی لاگت سے تقریبا 22 کلو میٹر سڑکیں تعمیر کی جائیں گی منصوبے کے تحت پانی کی لائنوں کی مرمت اور سیوریج کی نئی لائنیں بھی ڈالی جائیں گی۔ یہ بات انہوں نے سائیٹ سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا فیز ون میں صنعتی علاقے میں سڑکوں کی تعمیر اور دیگر ترقیاتی کاموں کے منصوبے کا افتتاح کرنے کہ بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کے تریقاتی کام آج سے ہی شروع کروادیا گیا ہے اور ترقیاتی کام جون تک مکمل ہو جائیں گے یہاں درخت بھی لگائے جائیں گے ان سڑکوں کی تعمیر سے صنعتکاروں اور صنعتوں میں کام کرنے والوں کو سفری سہولیات مہیا ہونگی صنعتی ایریاز میں پانی، بجلی اور گئس کے مسائل بھی جلد حل کروائے جائیں گے ۔ منظور حسین وسان نے کہا کہ صنعتکاروں کے مسائل نا کبھی کسی نے سنے نا ہی حل کیے ہیں پیپلزپارٹی واحد پارٹی ہے جو کراچی کے تاجروں کے مسائل سنتی بھی ہے اور حل بھی کرتی ہے سی پیک سے پاکستان سب کو بدلتا نظر آئیگاسی پیک سے انڈسٹریل ایریاز میں بھی بھتری آئے گی 2017 میں کراچی کی انڈسٹریز بنسبط پچہلے بیس سال سے ترقیاتی کاموں سے مختلف نظر آئیں گی آصف علی زرداری کہ آنے سے پہلے انڈسٹریل ایریاز میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2017 راز فاش ہونے کا سال ہے قائد اعظم سے شہید بینظیر بھٹو تک قائدین کے ساتھ جو کچھ ہوا سب سامنے آنے والا ہے نیا سال ن لیگ کے لیے اچھا نہیں رہے گا۔ منظور حسین وسان نے پیشنگوئی کی کے نیا سال ملک اور پیپلزپارٹی کے لیے اچھا سال ہوگا 2017 میں عمران خان اور تحریک انصاف کی مقبولیت مزید کم ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز کے درمیان اختیارات کی جنگ چل رہی ہے مریم نواز اور حمزہ شھباز لڑائی کرتے رہیں گے اور ہم آگے نکل جائیں گے نئے سال میں یہ لوگ لڑتے رییں گے اور پیپلز پارٹی ترقیاتی کام کرتی رہے گی، منظور وسان نے کہا کہ پاکستان آصف علی زرداری کا گھر ہے جب دل چاہیں واپس آئیں گے آصف علی زرداری کے آنے سے سیاسی ھلچل مچ گئی ہے اور بھت سے لوگ پریشان بھی ہوگئے ہیں۔منظور حسین وسان نے نواز لیگ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے لوگ پش اپس ہی لگاتے رہیں گے، اور پیپلزپارٹی گاڑی نکال کر آگے نکل جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عابد شیر علی کو پش اپس لگانے کا بھت شوق ہے وہ پش اپس لگاتا رہیگا اور پیپلزپارٹی آگے نکل جایے گی عابد شیر علی کو کاؤنسلر کی سیٹ بھی نہیں ملی وہ اسی لیے اب بھت پریشان ہے۔اس موقعی پر صنعت و تجارت کے سیکریٹری عبدالرحیم سومرو،ایم ڈی سائیٹ اور تاجروں سمیت دیگر موجود تھے۔