پی ایس ایکس کے 40 فیصد حصص 4 چینی کمپنیوں کو فروخت کردیے گئے

پی ایس ایکس کے 40 فیصد حصص 4 چینی کمپنیوں کو فروخت کردیے گئے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس ) کے 40 فیصد حصص 4 چینی کمپنیوں کو فروخت کردیے گئے ہیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 40 فیصد حصص کی 4 چینی کمپنیوں کے کنسورشیم نے سب سے زیادہ پیشکش کر کے بولی جیت لی جس کے بعد پاکستان سٹاک ایکس چینج کی ڈی میوچلائزیشن کا ایک اور مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کمپنیوں کے کنسورشیم نے 28 روپے فی شیئر کی پیشکش کی ہے جس کے باعث 40 فیصد حصص کی مجموعی مالیت 8 ارب 90 کروڑ روپے ہوگی۔ واضح رہے کہ چینی کمپنیوں کے کنسورشیم میں شنگھائی سٹاک ایکس چینج بھی شامل ہے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سٹاک ایکس چینج کے 20 فیصد شیئرز کی عوامی فروخت بھی کی جائے گی۔

پی ایس ایکس

مزید :

کراچی صفحہ اول -