پاکستان اوربھارت اپنے اختلافات مذاکرات کے ذریعے حل کریں : اقوام متحدہ
نیویارک(آئی این پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اختلافات مذاکرات کے ذریعے حل کریں،اگر دونوں ممالک چاہیں تو ہم کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بان کی مون نے دونوں ممالک کے درمیان کنٹرول لائن پر بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے اورکہاکہ پاکستان اور بھارت پرامن طریقے سے بات چیت کے ذریعے اپنے اختلافات کو حل کریں ۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کی 10سالہ مدت ملازمت رواں ماہ ختم ہوجائے گی۔