وزیر اعظم بوسنیا سے مختصر دورے پر رومانیہ پہنچ گئے

وزیر اعظم بوسنیا سے مختصر دورے پر رومانیہ پہنچ گئے

  

بخاریسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم نواز شریف بوسنیا کادورہ مکمل کر کے مختصر دورے پر رومانیہ پہنچ گئے۔رومانیہ پہاڑوں اور جنگلات پر مشتمل ایک خوبصورت ملک ہے ،رومانیہ کے شہریوں کا مانناہے کہ ان پہاڑوں اور جنگلات میں ڈریکلولا رہتے ہیں۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف مختصر دورے پر رومانیہ پہنچ گئے ہیں جہاں نائب وزیراعظم اور وزیر معیشت نے ان کا استقبال کیا۔اس سے قبل بوسنیا کے دورے کے دوران وزیر اعظم نے بوسنیائی ہم منصب سے ملاقات کی تھی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاع،تجارت ،ٹیکسٹائل ،زراعت ،تعلیم ،ثقافت اور بجلی کے منصوبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا تھا

مزید :

کراچی صفحہ اول -