پولیو مہم کی سیکیورٹی کے انتظامات یقینی بنائے جائیں، آئی جی سندھ

پولیو مہم کی سیکیورٹی کے انتظامات یقینی بنائے جائیں، آئی جی سندھ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ مشتاق مہر نے کہا ہے کہ پولیو ڈراپس مہم کی سیکیورٹی کے جملہ اقدامات کو تھانہ جات کی سطح پر مضبوط روابط کے تحت یقینی بنایا جائے۔ یہ ہدایت انہوں نے جمعرات کو اپنے دفتر سے جاری اعلامیہ میں دیں۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ ممکنہ حساس یونین کونسلز میں انر اور آٹر کارڈن کی بنیاد پر پولیو ٹیمز کو سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ ایسی تمام یوسیز میں پولیس کمانڈوز کو خصوصی ذمہ داریاں دی جائیں۔حساس یوسیز میں تھانہ پولیس،پولیس کمانڈوز کے ساتھ ساتھ سادہ لباس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا جائے۔پولیو ڈراپس مہم کے دنوں میں ناصرف انٹیلی جنس کو مزید بڑھایا جائے بلکہ اسنیپ چیکنگ،پیٹرولنگ، پکٹنگ کے مجموعی امور کو بھی مزید مؤثر بنایا جائے۔پولیو ڈراپس مہم پر تعینات پولیس افسران اور جوانوں کو تمام تر ضروری سہولیات کی فراہمی تھانہ جات کی سطح پر یقینی بنائی جائے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -