ومپل کام اور ظہبی گروپ ،موبی لنک اور واردڈیل مکمل ہونے کا اعلان

ومپل کام اور ظہبی گروپ ،موبی لنک اور واردڈیل مکمل ہونے کا اعلان

  

کراچی (اکنامک رپورٹر) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ومپل کام گلوبل ٹیلی کام ہولڈنگ،وارد ٹیلی کام پاکستان اور بینک الفلاح (ظہبی گروپ کے شیئر ہولڈرز) کومشترکہ طور پر پاکستان موبائل کمیونیکیشنز لمٹیڈ(موبی لنک) اور وارد ٹیلی کام(وارد) کے انضمام کی منظوری دے دی ہے۔اس سال کے آغاز میں موبی لنک اور وارد کو پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی، کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بھی منظوری مل چکی ہے۔اس موقع پر ومپل کام کے چیف ایگزیکٹو Jean-Yves Charlierنے کہا،’’موبی لنک اور وارد کے انضمام کی ہائی کورٹ کی جانب سے منظوری پاکستان میں عالمی معیار کے چیمپیئن کی تخلیق کی تصدیق اورایک ایسا اہم قدم ہے جس کے نتیجہ میں ومپل کام دنیا کی آبادی کے دسویں حصہ کو ڈیجیٹل مواقع اور تجربات فراہم کرنے والے ممتاز عالمی ٹیکنالوجی گروپ میں تبدیل ہوجائے گا۔‘‘ظہبی گروپ کے چیئرمین عزت مآب شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے کہا،’’مجھے یہ جان کر خوشی ہے کہ پاکستانی عدالتوں اور دیگرریگولیٹری اداروں نے دونوں موبی لنک اور وارد کے انضمام کی منظوری دے دی ہے تاکہ دونوں اداروں کے کاروبار کو یکجا کیا جا سکے۔یہ انضمام اپنی قسم کا ایک اور سنگ میل ہے جسے ہم نے عبور کیا ہے اور جس سے پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر میں ہماری پیش رفت میں مزید تیزی آئے گی۔مجھے یقین ہے کہ انضمام کے بعد نیا ادارہ پاکستان کی معیشت میں نمایاں کردار ادا کرے گا اور ساتھ ہی اپنے کسٹمرز کو اعلیٰ ترین معیار کی ٹیلی کام خدمات فراہم کرے گا۔‘‘موبی لنک اور وارد کے سی ای او عامر ابراہیم نے کہا،’’اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے منظوری دونوں کاروباری اداروں کے انضمام کے لیے ہماری کوششوں میں ایک بڑا اور یقینی سنگ میل ہے۔آنے والے مہینوں میں ومپل کام کے ایک ارب امریکی ڈالرز [1] کی سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھا سکیں گے جو انڈسٹری میں سب سے بڑے اور ایک انتہائی پرجوش آئی ٹی انفراسٹرکچر کے قیام کے لیے کی گئی ہے۔گروپ کے ڈیجیٹل سسٹمزہمیں بالخصوص موبائل انٹرٹینمنٹ، کمیونیکیشن ،انٹرنیٹ آف تھنگز اور موبائل فنانشل سروسز کے شعبے میں مقامی پروڈکٹس اور خدمات تیزی سے مارکیٹ میں لانے کے قابل بنائیں گے۔اس انضمام کے ذریعے، پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی میں اضافہ ہو گا اوراس کے ذریعے پاکستان کی ڈیجیٹل ڈیولپمنٹ ڈیوائڈ کو کم کرتے ہوے اگلی سطح پر لے جائے گی۔‘‘ انضمام کے بعد وجود میں آنے والا نیا ادارہ 51ملین کسٹمرز کو خدمات فراہم کرے گا جنہیں تیزترین موبائل ٹیلی کمیونیکیشنز اور جدید ترین 3GاورLTE سروسز کے ذریعہ اعلیٰ ترین ڈیجیٹل موبائل نیٹ ورک فراہم کرے گا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -