چکن گنیا کی رو ک تھام کیلئے حکومت فوری اقدامات کرے، عاطف حفیظ

چکن گنیا کی رو ک تھام کیلئے حکومت فوری اقدامات کرے، عاطف حفیظ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما)کراچی کے صدر ڈاکٹر عاطف حفیظ صدیقی نے کراچی کے ملیر سعود آباد سے شروع ہونے والی پراسرا ر وبائی بیماری کے پھیلاؤ پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈائیریکٹر صحت کراچی ، صوبائی وزیر صحت اور حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ اس بیماری کی روک تھام کے لیے فی الفور مناسب اقدامات کیے جائیں ۔بڑھتی ہوئی دیگر بیماریاں ڈینگی ، ملیریا ، ڈائیریا اور دیگر وبائی امراض کے سدباب کے لیے صفائی ستھرائی ، مچھر مار اسپرے اور دیگر اقدامات کرنا اشد ضروری ہیں تاکہ لوگوں کو بیمار ہونے سے بچایا جاسکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ چکن گونیا نامی وائرل سے ملیر اور دیگر آس پاس کے علاقوں میں متاثرہ لوگوں کے لیے ہسپتالوں میں ہنگامی بنیادوں میں علاج کی سہولیات فراہم کی جائے تاکہ لوگوں کو اس بیماری سے ریلیف مل سکے ۔ اسکے ساتھ ساتھ اس وائرل کے پھیلاؤ کی وجوہات کا بھی پتا چلاجائے اور اسکی روک تھام کے لیے مؤثر اور بھرپور کوششیں کی جائیں تاکہ لوگوں کو اس بیماری سے بچایا جاسکے ۔#

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -