بشیر احمد بلور نے مٹی کے سپوت ہونے کا حق ادا کیا،سینیٹر شاہی سید

بشیر احمد بلور نے مٹی کے سپوت ہونے کا حق ادا کیا،سینیٹر شاہی سید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ بشیر احمد بلور صرف ایک جماعت کے نہیں بلکہ قومی شہید تھے بشیر احمد بلور کی قربانی ناقابل فراموش ہیشہید امن بشیر احمد بلور کا عزم ہمالیہ سے بھی زیادہ بلنداور چٹان سے زیادہ مضبوط تھا یہ ان کی عظمت ہے کہ آج ملک سمیت پوری دنیا میں ان کی برسی منائی جارہی ہے عوامی نیشنل پارٹی شہداء کی تحریک ہے جنگ آزادی سے لیکر دہشت گردی کے خلاف جنگ تک ہم نے سب سے زیادہ قربانیوں دیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عوامی نیشنل پارٹی کی قربانیاں تاریخ کا روشن باب ہے غاصب سب سے پہلے زمین کے رکھوالوں کو نشانہ بناتے ہیں ہم مٹی کے رکھوالے ہیں اس لیے دہشت گردی کا سب سے زیادہ نشانہ عوامی نیشنل پارٹی کو بنایا گیا بشیر احمد بلور نے مٹی کے سپوت ہونے کا حق ادا کیادھرتی پر زندگی ہر کوئی بسر کرتا ہے مگر اس کا حق کم لوگ ادا کرتے ہیں بلاشبہ باچا خان بابا کے پیروکاروں نے اپنے اکابرین کی روایات کو زندہ رکھا سر کٹایا مگر جھکایا نہیں شہید بشیر احمد بلور کی قربانی کی یاد مناتے رہے گے نوجوان شہید بشیر احمد بلو ر کے مشن کو آگے بڑھائیں انتہاء پسندی کے بجائے فکری اور شعوری راستہ اپنایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان ہاؤس میں شہید بشیر احمد بلور کی چوتھی برسی کے موقع پر تعزیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس قبل شہید کے ایصال ثواب کے لیے قر آن خوانی کا انعقاد کیا گیا اور شہید بشیر احمد بلور سمیت تمام پارٹی شہداء کے ایصال ثواب کے لیے اجتماعی دعا بھی کی گئی،سینیٹر شاہی سید نے مذید کہا کہ ایک مذموم سازش کے تحت صاحب رائے قومی اکابرین کو نشانہ بنا یا گیا ہم قومی جدوجہد کے میدان میں سب سے آگے تھے اور رہیں گے ، کراچی اپنی تاریخ کے بد ترین دور سے گزررہا ہے شہر میں آئینی حقوق سے کسی طور دستبردار نہیں ہوں گے شہر اس وقت اپنی تاریخ کے نازک ترین دور سے گزررہا ہے بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دیے جائیں کراچی کسی ایک قومیت کا نہیں بلکہ یہاں تمام قومیتیں بہت بڑی تعداد میں آباد ہے شہر پر کسی کو دوباری مسلط کرنے کے بجائے اہلیان کراچی کو اپنی نمائندوں کے انتخاب کا حق دیا جائے مسلط کرنے کی پالیسی نے شہر کو اسی ہزار لاشیں دیں صاف شفاف مردم شماری عمل میں لائی جائے اور منصفانہ حلقہ بندیا ں کی جائیں پختونوں کا مذید استحصال کسی صورت برداشت نہیں کریں گے مذید انہوں نے مذید کہا کہ چور مچائے شور والا معاملہ زیادہ دیر نہیں چلے گاآف شور کمپنیاں چاہے پانامہ میں ہوں بہماس میں ہوں یا ورجن آئر لینڈ میں سب کے خلاف کاروائی کی جائے کرپشن کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے اس موقع پر صوبائی قائم مقام جنرل سیکریٹری الطاف ایڈووکیٹ،سیکریٹری اطلاعات حمید اللہ خٹک،شیر آفریدی، مرکزی رہنماؤں امیر نواب خان ،فاروق بنگش اور ضلعی صدور و جنرل سیکریرٹریز نے بھی خطاب کیا ۔