لوئر مہمند کے چودہ سو رجسٹرڈزمیندار وں کی فارم سروس سنٹر پر نادرا سٹاف کا قبضہ
مہمند ایجنسی (نمائندہ حصوصی) لوئر مہمند کے چودہ سو رجسٹرڈزمیندار وں کی فارم سروس سنٹر پر نادرا سٹاف کا قبضہ ۔ دو سال سے نادرا آفس قائم کرنے کیوجہ سے تمام زمینداروں کو شدید مشکلات کا سامنا۔ محکمہ کے سربراہ کی طرف سے بار بار سرکاری لیٹر کے باوجود دفترخالی نہیں کرایا گیا۔ گزشتہ دو سالوں سے لوئر مہمند میں تقریبا چودہ سو رجسٹر ڈ زمینداروں کو میٹنگ اور دیگر سر گرمیوں کیلئے محکمہ زراعت کی طرف سے مختص شدہ ہال پر نادرا سٹاف نے قبضہ کیا ہوا ہیں اور دو سالوں سے اسی فارم سروس سنٹر میں نادرا آفس قائم کیا ہیں جسکی وجہ سے زمینداروں کی تمام سرگرمیاں معطل ہو ئی ہیں اور انکے کانفرنس اور میٹنگ ہال نہ ہونے کیوجہ سے نہیں ہو رہے ہیں جسکا براہ راست اثر زمینداروں پر پڑرہا ہیں ۔ لوئر مہمند کے رجسٹرڈ زمینداروں علی اکبر خان ، پیر محمد ، حاجی اسلام شاہ ودیگر نے بتایا کہ محکمہ زراعت نے زمینداروں کو زرعی پیداوار بڑھانے اور دیگر سرگرمیوں کے لئے ہال دیا تھا مگر نادرا سٹاف نے انکے دفتر پر قبضہ کیا ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایکسٹرا سسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت مہمند ایجنسی نے پی اے مہمند اور دیگر ذمہ داروں کو کئی سرکاری لیٹر کئے ہیں مگر ابھی تک دفتر خالی نہیں ہوا ہے۔ زمینداروں نے جلد ازجلد فارم سروس سنٹر کو خالی کرانے کا مطالبہ کیا ہیں۔