پراجیکٹ منیجر گل اکبر اپنے ہاسٹل کے کمرے میں مردہ پائے گئے

پراجیکٹ منیجر گل اکبر اپنے ہاسٹل کے کمرے میں مردہ پائے گئے

  

باجوڑ ایجنسی ( نمائندہ پاکستان )باجوڑ سول کالونی خار میں پراجیکٹ منیجر گل اکبر اپنے ہاسٹل کے کمرے میں مردہ پائے گئے۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز باجوڑ ایجنسی میں انٹی نار کاٹکس منیجر اپنے ہاسٹل کے کمرے میں مردہ پائے گئے واقعے کی اطلاع ہوتے ہی پولٹیکل انتظامیہ نے پہنچ کر عمارت کو گھیرے میں لیا اورہاسٹل میں ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کوگرفتار کرکے تفتیش کیلئے جیل منتقل کیا گیاعینی شاہدین کیمطابق مقتول کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے پولٹیکل انتظامیہ اور ایف سی اہلکاروں نے سول کالونی میں اپریشن شروع کیا اور متعد د افراد سے پوچھ گچ شروع کی مقتول کا تعلق ضلع مردان سے تھا اور مذکورہ پوسٹ پر ڈیڑھ سال سے تعینات تھا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -