مشتعل خواتین نے سوئی نادرن ٹیم پر مرمتی کام بند کردیا

مشتعل خواتین نے سوئی نادرن ٹیم پر مرمتی کام بند کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کرک (بیورورپورٹ) بانڈہ داؤدشاہ کے علاقے سدا گل بانڈہ میں مشتعل خواتین نے سوئی نادرن ٹیم پر مرمتی کام بند کردیا کڑپہ ایس ایم ایس سے تحصیل بھر کو گیس کی سپلائی معطل، تفصیلات کے مطابق تحصیل بانڈہ داؤدشاہ کے علاقے سدا گل بانڈہ میں خواتین نے علاقہ کو گیس کی عدم فراہمی پر مشتعل ہوکر علاقے میں مرمتی کا کام کرنے والے سوئی نادرن ٹیم پر کام بند کردیا مرمتی کا کام ادھورا رہ جانے کے باعث سوئی نادرن حکام کڑپہ کے قریب ایس ایم ایس سے بانڈہ داؤدشاہ کو گیس کی سپلائی معطل کردی جس کے باعث علاقے کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ میڈیا کے رابطے پر اسسٹنٹ کمشنر بانڈہ داؤدشاہ میر خواص وزیر نے بتایا کہ 3 دن قبل مذکورہ علاقے کے مشران سے مذاکرات ہوئے تھے تاہم ان کا مطالبہ ہے کہ پہلے علاقے کو گیس فراہم کی جائے پھر سوئی نادرن کو کام کرنے دیا جائیگا انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے آج علاقہ مشران اور سوئی نادرن حکام کو طلب کیا ہے اور امید ہے کہ مسئلہ آج حل ہوجائیگا۔