تنگی،پرنسپل کیخلاف طالبات والدین اور منتخب نمائندوں کا احتجاجی مظاہرہ

تنگی،پرنسپل کیخلاف طالبات والدین اور منتخب نمائندوں کا احتجاجی مظاہرہ

  

تنگی (نمائندہ پاکستان)ایف ای ایف کالج تنگی کے پرنسپل کیخلاف طالبات والدین اور منتخب نمائندوں کا احتجاجی مظاہرہ ۔ پرنسپل روئیے کیخلاف کالج کی طالبات کا کلاسوں سے بائیکاٹ ۔مظاہرین کا پرنسپل سمیت تمام سٹاف کے تبادلے کا مطالبہ ۔گزشتہ روز فرنٹیر ایجوکیشن فاونڈیشن کالج تنگی کے طالبات والدین اور منتخب نمائندوں نے ایف ای ایف کالج تنگی کے پرنسپل کے نامناسب اور ناقابل برداشت روئیے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ قومی وطن پارٹی کے رہنما ء و ضلع کو نسلر عارف پراچہ ،کیو ڈبلیو پی حلقہ 20کے چیئرمین حاجی جاوید حسین خان ،قائمقام نائب ناظم زیاد خان ،جنرل کونسلر سردار عالم اورایف ای ایف کالج تنگی کے طالبات انیلہ ،عالیہ ،زبیدہ ،رابیغہ اور دیگر کا کہنا تھا کہ مذکو رہ تعلیمی ادارے کے پرنسپل نے پختون روایات کے دھجیاں اڑاتے ہوئے کالج تاخیر سے آنے پر طالبات کو کالج سے باہر سڑک پر کھڑی کرتی ہیں اور انہیں جرمانہ بھی کیا جاتا ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جب بھی اپنے بچوں کے مسائل حوالے سے سکول پرنسپل سے ملنے کیلئے کہا جاتا ہے تو وہ ملنے سے انکار کرتے ہے اور کہتے ہے کہ مجھ سے ملنے کیلئے ڈی سی سے درخواست لانا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ پرنسپل کا طالبات والدین اور منتخب نمائندوں کیساتھ روئیہ انتہائی نامناسب اور ناقابل برداشت ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ کالج کے اخراجات کی زمہ داری صوبائی حکومت نے لینے کے باوجود پرنسپل نے طالبات کے ایڈمیشن کے لاکھوں روپے طالبات کو واپس نہیں دے سکے ۔ گزشتہ روز طالبات نے مذکورہ پرنسپل کیخلاف کلاسوں سے بائیکاٹ بھی کیا تھا ۔انہوں نے حکومت سے پرنسپل کوسٹاف سمیت تبادلے کا فوری مطالبہ کیا بصورت دیگر وہ اپنے احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرنے پر مجبور ہونگے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -