ٹی ایم اے مٹہ پر تمام تحصیل کے علاقوں اور ممبران کا برابرحق ہے،صلاح الدین
مٹہ ( نمائندہ پاکستان)تحصیل کونسل مٹہ کے اپوزیشن لیڈر صلاح الدین خان نے کہا کہ ٹی ایم اے مٹہ پر تمام تحصیل کے علاقوں اور ممبران کا برابرحق ہے ۔اسلئے کونسل کے صفائی سمیت دیگر مراعات میں مٹہ شہر سمیت دیگر علاقو ں کی بھی برابر حق ہے ۔مٹہ بازار کیساتھ دیگر بازاروں کی صفائی کیلئے بھی اقدامات اٹھانا چایئے ۔ اشاڑے سپورٹس گراونڈ پرکام بند ہونا کونسل کیلئے ایک چیلنج ہے ۔گراونڈ پر فوری کام شروع کیا جائے ۔مٹہ میں لوکل کوٹے کی جگہ ایک سرکاری ڈپو بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔کونسل کی اجلاس میں بعض سرکاری محکموں جس میں پولیس بھی شامل ہے ۔انکے شر کت نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کونسل کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ تحصیل کونسل مٹہ تمام مٹہ تحصیل کا ایک مشترکہ کونسل ہے ۔اور اس کونسل کی تمام ترقیاتی کاموں اور دیگر مراعاتوں سمیت صفائی کی پروگرام میں بھی پوری علاقوں اور بازاروں کی برابر حصہ ہے ۔اسلئے ان تمام علاقوں کو انکی جائز حق دینا چایئے ۔انہوں نے کہا کہ اشاڑے سپورٹس گراونڈ جو ایک عوامی کام ہے ۔اس کام کو کسی کیلئے بغیر کوئی قانونی وجہ بند کرنا کونسل کیلئے ایک لمحہ فکر ہے ۔اور کونسل نے اس پر بھرپور ایکشن نہیں لیا ۔تو پھر یہ تو کونسل کیلئے ایک مشکل ہوگی اور کل ہر کوئی اٹھ کر کونسل کے ممبران کی ترقیاتی کاموں کو بغیر کوئی وجہ بند کرینگے ۔