سپریم کورٹ نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا ہے،لطف الرحمان
بخشالی ( نمائندہ پاکستان )تنظیم خدمت خلق بخشالی کے چیئرمین لطف الرحمان الطاف ،انجنئیر رضاء اللہ اور سپر وائزر عزیزاللہ نے بخشالی پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہا کہ جو ن 2016میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل پینشنرز ملازمین کے حق میں فیصلہ دیا تھا لیکن اس فیصلے پر ابھی تک کوئی عمل درآمد نہیں ہوا ہے انہوں نے کہا کہ تقریباً1800پی ٹی سی ایل ملازمین فوت ہو چکے ہیں اور ان میں کثیر تعداد بستر مرگ پر پڑے ہوئے ہیں اور کسمپر سی کی زندگی گزار رہے ہیں جن میں بیشتر بیوائیں اور یتیم بھی ہیں جن کی پینشن کے علاوہ اور کوئی ذریعہ معاش نہیں ہے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا ہے لیکن چھ سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود ہمیں انصاف نہیں ملا اور اتصالات نے ابھی تک اضافہ نہیں کیا ہم وزیر اعظم پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے ہمدادانہ مطالبہ کرتے ہیں کہ ریٹائرڈ پنشینرز پی ٹی سی ایل ملازمین کی پنشن میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے اور ہمیں اپنا حق دلوا کر ہماری داد رسی کی جائے ۔