تحریک انصاف کی حکومت عملاً ناکام ہوچکی ،قادر بیٹنی
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)سابق ایم پی اے قادر خان بیٹنی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت عملاََ ناکام ہوچکی ہے ،تین سالوں میں عوام کو بنیادی سہولیات تک میسر کرنے میں ناکامی پر عوام مایوسی کا شکار ہے ترقیاتی عمل رک جانے سے صوبہ خیبر پختونخوا دس سال پیچھے چلا گیا ہے بلدیاتی نظام کی صورت میں بلدیاتی نماءئندوں کو بے عذت اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملاترقیاتی فنڈز نہ ملنے سے عوامی و بلدیاتی نمائندے بکاؤ مال بن چکے ہین جو پانچ سو زیادہ کی آفر دیتا ہے نمائندے اس کے پاس جانے کو تیار رہتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے قادر خان بیٹنی نے اپنی رہائشگاہ رتہ کلاچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انکا کہنا تا کہ ملک و صوبہ کے پی کے کو کرشن سے پاک کرنے کی دعوئیدار پی ٹی آئی کرپشن کو فروغ دینے کی پالیس پر گامزن ہے جو کام پہلے دس فیصد میں ہوتا تھا اب پندھرہ سے بیس فیصد کمشن پر ہوتا ہے ضلع ناظمین ڈیرہ اور ٹانک نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا اور اپنی ناقص کارکردگی کی بدولت عوام سے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں ۔ترقیاتی کام ٹھپ ہیں صوبائی حکومت ناکام ہوچکی ہے ضلع ڈیرہ اور ضلع ٹانک کا ترقیاتی فنڈ پچھلے سال بھھی واپس چلاگیا تا اور اب بھی نمائندوں کی ناہلی کی بدولت واپس چلا جائے گا اگر ایسے نااہل نمائندوں کو عوام منتخب کریگی تو پسماندگی انکا مقدر بنی رہے گی ۔ہم نے اپنے دور میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے تھے ٹانک کی عوام کو بنیادی سہولیات پینے کے پانی کیلئے اے ڈی پی سے ٹیوب ویل اور تعلیم کیلئے سکول دیئے تھے اور کئی سکولوں کو آپ گریڈ بھی کیا تھا اگلے الیکشن 2018میں انشاء اللہ اپنی سابقہ کارکردگی کی بنیاد پرآزادحیثیت سے عوام کے ووٹوں کی طاقت سے کامیاب ہوکر ایک بار پھر عوام کی خدمت کو یقینی بناؤنگا۔