حکمران عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکے ،پیر علی محمد

حکمران عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکے ،پیر علی محمد

  

تنگی(نمائندہ پاکستان)عوامی نیشنل پارٹی سعودی عرب رہنماء و خدائی خدمتگار الحاج پیر علی محمد نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں انصاف کے دعویدار حکمران جماعت عوامی مسائل حل کرنے اور امن وامان بحال کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے ۔تحریک انصاف کی حکومت صوبہ میں ابھی تک کوئی میگا پروجیکٹ شروع نہیں کرسکا اور وہ سابقہ عوامی نیشنل پارٹی کی حکومت کے ترقیاتی کاموں پر اپنی تختیاں لگا رہی ہے ۔اے این پی کے دورحکومت میں تخت بھائی فلائی اوور پر شروع ہونے والا تعمیراتی کام ابھی تک مکمل نہیں کیا جاسکا جس سے علاقے کے عوام اور آنے جانیوالے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑرہا ہیں یہ باتیں انہوں نے سعودی عرب سے جاری پریس ریلز میں کیں ۔الحاج پیر علی محمد کا کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی پختون قوم کی واحد نمائندہ جماعت ہے ۔عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین اور ورکرو ں سمیت 800سے زیادہ افراد نے اپنے قیمتی جانوں کا نظرانہ پیش کرکے ہمیشہ کیلئے امر ہوگئے لیکن پختون قوم کے حقوق پر سودابازی نہیں کی ۔انہوں نے کہا کہ اے این پی نے اپنے دور حکومت میں پختون قوم کو اپنی شناخت سمیت ریکارڈ ترقیاتی کام اور میگا پروجیکٹس شروع کیے جن پر آج بھی موجودہ حکومت اپنی تختیاں لگا رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کے پی کے کی حکومت صوبہ میں امن بحال کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے اور آنے والے عام انتخابا ت میں صوبہ خیبر پختونخوا کے عوام اسے مسترد کرینگے اور اے این پی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر آنیوالے حکومت کی حقدار ہوگی ۔پیر علی محمد نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت صوبہ میں ابھی تک کوئی میگا پروجیکٹ شروع نہیں کرسکا اور وہ سابقہ عوامی نیشنل پارٹی کی حکومت کے ترقیاتی کاموں پر اپنی تختیاں لگا رہی ہے ۔اے این پی کے دورحکومت میں تخت بھائی فلائی اوور پر شروع ہونے والا تعمیراتی کام ابھی تک مکمل نہیں کیا جاسکا جس سے علاقے کے عوام اور آنے جانیوالے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑرہا ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -