ڈیرہ ،ڈپٹی کمشنر کے گرلز پرائمزی اور مڈل سکول پر چھاپے

ڈیرہ ،ڈپٹی کمشنر کے گرلز پرائمزی اور مڈل سکول پر چھاپے

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کی دور افتادہ تحصیل پروآ کے علاقے عادل سپراں میں گرلز پرائمری و مڈل پر اچانک چھاپے ہیڈ مسٹریس سمیت چھ اساتذہ معطل اور انکوائری کا حکم۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر (ڈی سی)ڈیرہ متعصم باللہ شاہ نے تحصیل پروآ کے دور افتادہ گاؤں عادل سپراں واقعہ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول اور گورنمنٹ گرلز مڈل سکول پر الگ الگ چھاپے مارے سکول سے غیر حاضری پر پرائمری سکول سے غیر حاضری پر ایک استانی جبکہ مڈل سکول میں غیر حاضری پر ہیڈ میسٹریس اور چار استانیوں کو معطل کردیا ۔اور محکمہ تعلیم کو فوری انکوائری کا حکم دے دیا ۔چھاپے کے دوران ڈی سی ڈیرہ کے ساتھ بلدیاتی نمائندے بھی ہمراہ تھے ۔ڈی سی ڈیرہ نے نائیویلہ میں گورنمنٹ ہائی سکول مردانہ کا معائنہ کیا عرصہ دراز سے بندش کا شکار لیبارٹری کو فلفور چالو کرنے کا حکم دیدیا اورطلباء اور سکول انتظامیہ کو پریکٹیکل بھی شروع کرنے کا چوبیس گھنٹوں میں حکم دیدیا۔اس موقع پر ڈی سی ڈیرہ نے کہا کہ سکولوں میں بچوں کے داخلے کی شرع کو بڑھانے کیلئے حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے ۔اور اس کے لئے اساتذہ کا سکولوں میں حاضر ہونا بے حد ضروری ہے ۔ انہوں نے محکمہ تعلیم کے حکام کو ہدایت جاری کیں کہ وہ تمام دور دراز علاقوں میں قائم سکول کے دورے کریں تاکہ اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنایا جائے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -