ڈیرہ ،بہاولپور کا رہائشی بازیاب ،وزیری باشندہ گرفتار

ڈیرہ ،بہاولپور کا رہائشی بازیاب ،وزیری باشندہ گرفتار

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)تھانہ پروآ پولیس نے مکان پر چھاپہ مار کر بہاولپور کے رہائشی کو بازیاب کراکے وزیرستان کے باشندے کو پکڑ لیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او پروآ پولیس منہاج سکندر بلوچ کو اطلاع ملی کہ مکہڑ روڈ پر واقع بستی سیعد آباد میں ایک مکان میں مشکوک سرگرمیاں کی جارہی ہیں جس پر ایس ایچ او پروآ نے اے ایس آئی بلال سمیت دیگر پولیس نفری کے ہمراہ چھاپہ ماراوہاں پر کمرے میں قید اور رسیوں میں بندھے ہوئے ایک شخص کو آزاد کرایا ۔ دوران تفتیش معلوم ہوا کہ یرغمال شخص دس روز سے اس کمرے میں قید ہے شخص کو نام شریف سکنہ بہاولپور ہے اس کو قرضہ ادا نہ کرنے کی وجہ سے جنوبی وزیرستان کے رہائشی گلداد اور صالح آغواء کرکے لے آئے تھے ۔پولیس نے گلداد کو گرفتارکرلیا ہے ۔ جبکہ صالح فرار ہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -