ڈیرہ ،تباہی سے بچ گیا ،نصب شدہ بم ناکارہ بنا دیا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)پولیس نے ڈیرہ کا تباہی سے بچالیا۔تھانہ پروآ کی حدود میں کینال کے قریب نصب شدہ بم کو ناکارہ بنادیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق مخر کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ پروآ پولیس مہناج سکندر بلوچ نے بم ڈسپوزبل سکواڈ کے ہمراہ رمک کے قریب چشمہ رائیٹ بنک کینال (سی آر بی سی)مائینر نمبر 52پر مشکوک شے کی تلاشی شروع کردی۔اس دوران ایس ایچ او مہناج سکندر نے علاقہ خالی کراکے تمام ٹریفک روک دی۔بم ڈسپوزبل سکواڈ نے نصب شدہ بم (آئی ای ڈی )کو ناکارہ بنادیا ۔پولیس کے مطابق سی آر بی سی راہ گیروں کیلئے گزرگاہ اور ہے اس کو دہشت گردی کیلئے استعمال کرنا تھا ۔