شبقدر پولیس کی کامیاب کاروائی ، قتل اور اقدامِ قتل میں ملوث 4ملزمان گرفتار

شبقدر پولیس کی کامیاب کاروائی ، قتل اور اقدامِ قتل میں ملوث 4ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ(بیور و رپورٹ) شبقدر پولیس کی کامیاب کاروائی ۔ قتل اور اقدامِ قتل میں ملوث 4ملزمان مہمند ایجنسی کے سرحدی علاقہ سے گرفتار۔ گرفتار ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد۔تفصیلات کے مطابق 10دسمبر 2016کو شبقدر کے علاقے میں ملزمان نے بارات میں شامل نجی چینل کے بیوروچیف خالد الرحمان کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں خالد الرحمن کے چچاعباد الرحمن ولد نورالرحمن سکنہ کتوزئی حال پشاور جان بحق ہوئے جبکہ بھائی زاہد اور دو خواتین زخمی ہوئے تھے ۔خالد الرحمن نے تھانہ شبقدر میں ملزمان عامر ولد عنایت الرحمن ، واجد ، کامران پسران سلیم ، سلیم ولد پائندہ گل ساکنان کتوزئی شبقدر کے خلاف قتل اور اقدام قتل کے مقدمات درج کئے تھے ۔صوبائی اسمبلی میں بھی ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کیلئے قرارداد پیش کی گئی جس پر آئی جی کے حصوصی ہدایات پر ڈی پی او چارسدہ سہیل خالدنے حصوصی تشکیل دیکر ملزمان کے خلاف گھیر ا تنگ کیا اور شبقدر کے سرحدی علاقہ سے ایف آئی آر میں نامز دچارملزمان عامر ولد عنایت الرحمن ، واجد ولد سلیم، کامران ولد سلیم ، سلیم ولدپائندہ گل ساکنان کتوزئی شبقدر کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والااسلحہ دو کلاشنکوف اور ایک پستول بمع کارتوس بھی برآمد کئے گئے ۔