میئر کے انتخابات، یوسف رضا گیلانی کے بیٹے اسلحہ سمیت گھومتے رہے

میئر کے انتخابات، یوسف رضا گیلانی کے بیٹے اسلحہ سمیت گھومتے رہے

  

ملتان(اے این این) پنجاب کے مختلف شہروں میں میئر کے انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کی گئیں ، کہیں لہرایا گیا ، اسلحہ تو کہیں دی گئی ووٹرز کو ترغیب ، کسی نے کر دیا بیلٹ پیپر کے ساتھ نتھی نوٹ اور کوئی دیتا رہا پولیس کے خلاف دہائی ۔ کیسا ضابطہ اخلاق کہاں کی عملداری ، قانون تو ہے اپنے گھر کی لونڈی ، ہاتھ میں اسلحہ ہو ، بیٹے ہوں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے تو کون بولے ۔ عبدالقادر گیلانی علی موسی گیلانی اور علی حیدر گیلانی نے اپنے مسلح گارڈز کے ہمراہ کھلم کھلا اسلحے کی نمائش کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے امیدوار کے کیمپ کا دورہ کیا ۔ کوئی پوچھنے والا نہ تھا ، نواز لیگ کی رکن قومی اسمبلی شاہین شفیق بھی پیچھے نہ رہیں ۔ ضابطہ اخلاق کو پامال کر کے پولنگ سٹیشنز میں داخل ہوئیں ۔ اور ووٹرز کو ترغیب دیتی رہیں ۔ ملتان ہی میں تحریک انصاف کی مخصوص نشست پر منتخب خاتون عہدیدار قربان فاطمہ نے وفاداری ثابت کرنے کے لئے 10روپے کا نوٹ بیلٹ پیپر کے ساتھ نتھی کر دیا ۔ گوجرانوالہ میں میئر کے آزاد امیدوار یحیی بٹ نے زبردستی پولنگ بند کروا دی اور پولیس کے خلاف نعرے لگائے ۔ یحیی بٹ نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے کھانا روک لیا ۔

مزید :

ملتان صفحہ اول -