آصف علی زرداری خودساختہ جلا وطنی ختم کر کے دبئی سے کراچی پہنچ گئے
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری خودساختہ جلا وطنی ختم کر کے وطن واپس پہنچ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری ڈیڑھ سال بعد آج سہ پہر تین بجے دبئی سے کراچی پہنچے ہیں ۔آصف علی زرداری کے خطاب کیلئے بم پروف ٹرک اولڈ ٹرمینل پر پہنچا دیا گیاجہاں اُنہوں نے مختصرنعروں اور تقریر کے بعد 27 دسمبرکو تفصیلی خطاب کرنے کا اعلان کردیا۔
ساہیوال میں جی ٹی روڈ پر 12گاڑیاں ٹکرا گئیں ،5افراد جاں بحق ،3زخمی
سابق صدر کی آمد کی خوشی میں کراچی میں کارکنوں کی آمد کا سلسلہ رات گئے ہی شروع ہوگیا تھا اور کارکنان دھول کی تھاپ پر رقص کرتے نظر آتے رہے جبکہ کئی مقامات پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔ بلاول ہاو¿س کے نزدیک جیالوں نے آصف زرداری کی عمر درازی کے لیے اونٹ کی قربانی کی اور صدقہ بھی دیا۔ پیپلزپارٹی کے جیالوں نے شہر بھر میں خوش آمدید کے بینرز آویزاں کردئیے گئے ۔
اوگرا کو وزارت پٹرولیم کے ماتحت کرنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب