پی آئی اے کے طیارے کا ملبہ اکٹھا کر لیا گیا ، اسلام آبا د منتقل کیا جائیگا : ترجمان پی آئی اے
ایبٹ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حویلیاں میں حادثے کے نتیجے میں تباہ ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کا ملبہ اکٹھا کر لیا گیا ہے ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ 7دسمبر کو چترال سے اسلام آباد آنے والے پی آئی اے کے بدقسمت طیارے کا ملبہ جمع کر لیا گیا ہے جسے اسلام آباد منتقل کیا جائے گا ۔
آصف علی زرداری کے بارے میں بڑی خبر آگئی ، جاننے کیلئے یہاں کلک کریں
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملبے کو ایک سے 2روز کے اندر اسلام آباد منتقل کر دیا جائے گا ۔ یاد رہے پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ حویلیاں کے مقام پر گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں معروف نعت خواں جنید جمشید انکی اہلیہ اور ڈی سی چترال بھی لقمہ اجل بن گئے تھے ۔