اوگرا کو وزارت پٹرولیم کے ماتحت کرنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب

اوگرا کو وزارت پٹرولیم کے ماتحت کرنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
اوگرا کو وزارت پٹرولیم کے ماتحت کرنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ہائی کورٹ نے اوگرا کو وزارت پٹرولیم کے ماتحت کرنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا ۔

سماءٹی وی کے مطابق لاہو ر ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا کی عدالت میں اوگرا کو وزارت پٹرولیم کے ماتحت کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی ، عدالت نے درخواست گزار کے دلائل سننے کے بعد وفاقی حکومت اور وزارت پٹرولیم سے جواب طلب کر لیا ۔

سابق صدر آصف علی زرداری کے متعلق بڑی خبر آگئی ، جیالے پرجوش

تحریک انصاف نے درخواست گزار نے موقف اپنا یا ہے کہ وفاقی حکومت نے اوگرا کو وزارت کے ماتحت کرنے کے لیے کابینہ سے منظوری نہیں لی اور نہ ہی اوگرا کو وزارت پٹرولیم کے ماتحت کرنے کیلئے قانونی تقاضوں کو پورا کیا گیا ہے ۔

درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی حکومت مراسلے سے ادارے کو وزارت کے ماتحت نہیں کر سکتی۔”کابینہ کی منظوری کے بغیر وفاقی حکومت کا یہ اقدام خلاف قانون ہے جسے کالعدم قرار دیا جائے “۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد اگلی سماعت سے قبل وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا ۔

مزید :

لاہور -