پاک سر زمین پارٹی آج حیدر آباد میں جلسہ کریگی ، تیاریاں جاری

پاک سر زمین پارٹی آج حیدر آباد میں جلسہ کریگی ، تیاریاں جاری
پاک سر زمین پارٹی آج حیدر آباد میں جلسہ کریگی ، تیاریاں جاری

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک سرزمین پارٹی نے 2018ءکے انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں ، آج حیدر آباد میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا ۔

جیو نیوز کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے مستعفیٰ رہنماﺅں پر بننے والی پاک سرزمین پارٹی آج حیدر آباد کی تاریخی پکا قلعہ گراﺅنڈ میں جلسہ کریگی ۔کارکنوں نے جلسے کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور ساﺅنڈ سسٹم بھی پہنچا دیا گیا ہے اور رہنماﺅں کے خطاب کیلئے سٹیج بھی تیار ہے تاہم ابھی تک کارکنوں کی آمد کا سلسلہ شروع نہیں ہوا ۔

آصف علی زرداری خودساختہ جلا وطنی ختم کر کے آج دبئی سے کراچی پہنچیں گے ، جیالے پرجوش

کارکنوں نے حیدرآباد شہر اور لطیف آباد میں قومی پرچموں کے علاوہ پارٹی قائدین کے بینرز اور پوسٹرز آویزاں کردیئے گئے ہیں۔پکا قلعہ میں ایم کیو ایم کے سواکوئی بھی سیاسی جماعت جلسہ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتی تھی تاہم پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے یہاں جلسہ کرنے کے اعلان کے بعد شہریوں کا کہنا ہے کہ اب شہر میں تبدیلی آئے گی۔

ساہیوال میں جی ٹی روڈ پر 12گاڑیاں ٹکرا گئیں ،5افراد جاں بحق ،3زخمی

مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ خود پر انجانی ذمے داری محسوس کررہا ہوں، جلسے کے اثرات آنے والے دنوں میں نظر آئیں گے۔ آج کا جلسہ سیاست میں نئی تاریخ رقم کرے گا۔ پکا قلعہ کا جلسہ ماضی کے تمام ریکارڈ توڑے گا۔

مزید :

حیدرآباد -