آصف زرداری کا وطن واپسی پر بھرپور سیاست کا اعلان، ملکی معاملات پر کوئی مفاہمت نہیں ہو گی: سابق صدر

آصف زرداری کا وطن واپسی پر بھرپور سیاست کا اعلان، ملکی معاملات پر کوئی ...
آصف زرداری کا وطن واپسی پر بھرپور سیاست کا اعلان، ملکی معاملات پر کوئی مفاہمت نہیں ہو گی: سابق صدر

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے وطن واپسی پر بھرپور سیاست کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معاملات پر کوئی مفاہمت نہیں ہو گی۔

آصف علی زرداری خودساختہ جلا وطنی ختم کر کے آج دبئی سے کراچی پہنچیں گے ، جیالے پرجوش

تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری نے وطن واپسی سے پہلے دبئی میں پارٹی رہنماﺅں سے مشاورت کی۔ ان کا کہا تھا کہ وہ وطن جانے پر انتہائی پرجوش ہیں اور حوصلے بلند ہیں۔

آصف علی زرداری نے دوستوں سے دعاﺅں کی درخواست بھی کی۔

وزیر اعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات ، ملکی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال

اس موقع پر سابق صدر نے وطن واپسی پر بھرپور سیاست کرنے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ سیاست صرف وطن اور عوام کیلئے ہو گی اور ملکی معاملات پر کوئی مفاہمت نہیں کی جائے گی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -