اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم آج (شام/رات) مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔
فورکاسٹنگ آفیسر محمد ایاز کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند کا امکان ہے۔
آصف علی زرداری خودساختہ جلا وطنی ختم کر کے آج دبئی سے کراچی پہنچیں گے ، جیالے پرجوش
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہاجبکہ پنجاب کے میدانی اور بالائی سندھ کے بعض علاقے دھند کی لپیٹ میں رہے۔
محمد ایاز نے بتایا کہ آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: سکردومنفی08، گوپس منفی06، ہنزہ،گلگت منفی05، کالام منفی 04،استور دیر، بگروٹ منفی 03، قلات منفی02 ڈگری جبکہ لاہور میں کم سے کم 07، اسلام آباد 02، کراچی 14، پشاور 03، کوئٹہ 00، گلگت اور ہنزہ میں منفی 05اور چترال میں منفی 01تک رہنے کی امید ہے ۔