حویلیاں حادثہ، طیارے کے پائلٹ اور انجینئر کی کوتاہی سامنے نہیں آئی : ترجمان سول ایوی ایشن

حویلیاں حادثہ، طیارے کے پائلٹ اور انجینئر کی کوتاہی سامنے نہیں آئی : ترجمان ...
حویلیاں حادثہ، طیارے کے پائلٹ اور انجینئر کی کوتاہی سامنے نہیں آئی : ترجمان سول ایوی ایشن

  

راولپنڈی(صباح نیوز)سول ایوی ایشن ڈویژن کے ترجمان نے کہا ہے کہ حویلیاں میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا بلیک باکس اور ساﺅنڈ بہتر حالت میں ملا ہے جب کہ ابتدائی طور پر حادثے میں انجینئر اور پائلٹ کی کوئی کوتاہی سامنے نہیں آئی ہے۔راولپنڈی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ترجمان سول ایوی ایشن شیر علی نے بتایا حویلیاں میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا بلیکس باکس اور ساﺅنڈ بہتر حالت میں ملا ہے، بلیک باکس سے چپ نکال کر ڈیٹا حاصل کرلیا ہے۔ کاک پٹ کی ساﺅنڈ کا ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا ہے جبکہ ان تمام چیزوں کو ایئر فورس کے سینئر افسر کو تحقیقات کے لیے فرانس بھجوادیا گیا ہے۔

پی آئی اے کے طیارے کا ملبہ اکٹھا کر لیا گیا ، اسلام آبا د منتقل کیا جائیگا : ترجمان پی آئی اے

انہوں نے بتایا طیارہ حادثے کی تحقیقات میں ابتدائی طور پر پائلٹ اور انجینئر کی کوئی غلطی سامنے نہیں آئی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ اے ٹی آر کمپنی اور ایس آئی ٹیم نے بھی تحقیقات کی ہیں، اے ٹی آر طیارے دنیا کے کئی خطوں میں مقبول ترین جہاز ہیں، آج بھی اے ٹی آر نے کابل کی پرواز بھری۔ اس موقع پر پی آئی اے کے ڈپٹی چیف انجینئر الطاف احمد نے بتایا پی آئی اے نے تمام اے ٹی آر طیاروں کو شیک ڈاﺅن انسپکشن کے لئے انڈر گراﺅنڈ کیا جس کے بعد تین جہازوں کو پرواز کی اجازت دی گئی ہے۔

مزید :

راولپنڈی -